چین اور سنگاپور مارکیٹس میں لوہے کے نرخوں میں 1 فیصد اضافہ

86

منیلا ۔ 18جون (اے پی پی)چین اور سنگاپور مارکیٹس میں لوہے کے نرخوں میں 1 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا جس کی وجہ چائنی فولاد سازی کی طلب میں اضافہ اور لاک ڈاﺅن سے اس کی ترسیل بارے خدشات ہیں۔چین کے ڈالیان کموڈٹی ایکسچینج میں لوہے کی سلاخوں کے نرخ 1 فیصد بڑھ کر 781 یوان (110.37 ڈالر) فی ٹن پر بند ہوئے۔سنگاپور میں سہ پہر کے وقفے پر آئرن اور کے سودے 2.3 فیصد اضافے کے ساتھ 102.79 ڈالر فی ٹن طے پائے۔