اسلام آباد ۔ 21جون (اے پی پی) عالمی اقتصادی فورم کے بانی اورانتظامی چییرمین پروفیسرڈاکٹرکلازشواب نے کہاہے کہ کورونا وائرس کی عالمگیروبا کے بحران کو ایک بہتردنیا کی تشکیل میں بدلنا ممکن ہے تاہم اس کیلئے ہمیں مشترکہ اورفوری اقدامات درکارہوں گے۔یہ بات انہوں نے اپنے ایک حالیہ آرٹیکل میں کہی ہے۔ ڈاکٹرکلازشواب نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے حوالہ سے اقدامات کے بعد ہم تبدیلیاں ہم …
کورونا وائرس کی عالمی وبا کے بحران کو بہتردنیا کی تشکیل میں بدلنا ممکن گریٹ ری سیٹ کیلئے مشترکہ اورفوری اقدامات درکارہوں گے،عالمی اقتصادی فورم
اسلام آباد ۔ 21جون (اے پی پی) عالمی اقتصادی فورم کے بانی اورانتظامی چییرمین پروفیسرڈاکٹرکلازشواب نے کہاہے کہ کورونا وائرس کی عالمگیروبا کے بحران کو ایک بہتردنیا کی تشکیل میں بدلنا ممکن ہے تاہم اس کیلئے ہمیں مشترکہ اورفوری اقدامات درکارہوں گے۔یہ بات انہوں نے اپنے ایک حالیہ آرٹیکل میں کہی ہے۔ ڈاکٹرکلازشواب نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے حوالہ سے اقدامات کے بعد ہم تبدیلیاں ہم دیکھ رہے ہیں اس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ دنیا کی اقتصادی اورسماجی بنیادوں کو نئے سرے سے استوارکرنا ممکن ہے، اس کیلئے پروفیسرشواب نے گریٹ ری سیٹ کی اصطلاح استعمال کی ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ سرمایہ داری نظام کے سٹیک ہولڈرز کیلئے ہمارے پاس بہترموقع ہے۔ کلازشواب نے کہاکہ وبا سے نمٹنے کیلئے لاک ڈائون میں اگرچہ بتدریج نرمی آئے گی تاہم دنیا کے سماجی اوراقتصادی امکانات کے بارے میں پریشانی میں شدت آئے گی، اس کیلئے وجوہات بھی موجود ہیں، دنیاء بھر کی معیشتیں تیزی سے سست روی کا شکار ہوئی ہیں اورممکن ہے کہ ہمیں 1930ء کی عظیم کسادبازاری کے بعد اب تک کی سب سے بدترین اقتصادی کساد بازاری کا سامنا کرنا پڑے، یہ صورتحال اگرچہ ممکن ہے تاہم اس سے بچنا ناممکن نہیں۔ انہوں نے کہاکہ بہتر دنیا کے حصول کیلئے دنیا کو مشترکہ طورپراقدامات اٹھانا ہوں گے۔ دنیا کو اپنے معاشروں اورمعیشتوں کے تمام پہلووں بشمول تعلیم، عمرانی معاہدوں اورکام کیلئے ماحول کو نئے سرے سے استوارکرنا ہوگا۔ اس عظیم تبدیلی کیلئے تمام ممالک بشمول امریکا سے لیکرچین اورآئل اینڈ گیس سے لیکر ٹیکنالوجی تک ہرصنعت کو اپنے آپ کو تبدیل کرنا ہوگا۔ مختصرطورپرہمیں سرمایہ داری نظام کو کو نئے سرے سے استوارکرنا پڑے گا۔







