اسلام آباد ۔ 21جون (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کووڈ۔19 کے مریضوں کے لیے ادویات کی دستیابی یقنی بنانے کے لیے اہم اقدامات کر رہے ہیں، ڈریپ کی جانب سے کورونا وائرس کے تشویشناک مریضوں کے لیے دوران ایمرجنسی ریمڈیسویئر کے استعمال کی اجازت کے بعد دستیابی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ اتوار کو وزارت کی طرف سے …
ڈریپ کورونا وائرس کے تشویشناک مریضوں کے لیے دوران ایمرجنسی ریمڈیسویئر کے استعمال کی اجازت کے بعد دستیابی کو یقینی بنا رہا ہے، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا
اسلام آباد ۔ 21جون (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کووڈ۔19 کے مریضوں کے لیے ادویات کی دستیابی یقنی بنانے کے لیے اہم اقدامات کر رہے ہیں، ڈریپ کی جانب سے کورونا وائرس کے تشویشناک مریضوں کے لیے دوران ایمرجنسی ریمڈیسویئر کے استعمال کی اجازت کے بعد دستیابی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ اتوار کو وزارت کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ڈریپ کی جانب سے ریمڈیسویئر کے ایمرجنسی استعمال کے لیے امپورٹ اور رجسٹریشن لیٹرز جاری کر دئیے گئے۔انھوں نے کہا کہ ریمڈیسویر کے استعمال کے حوالے سے حال ہی میں ایف ڈی اے کی جانب سے منظوری دی گئی تھی۔انھوں نے کہا کہ مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ڈریپ نے2 امپوٹرز اور 14 لوکل مینوفیکچررز کو اجازت نامہ جاری کر دیا ہے ۔انھوں نے کہا کہ اس دوا کا استعمال ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق صرف تشویشاناک حالت والے کورونا وائرس کے مریضوں کینجانب سے ہی کیا جاسکتا ہے۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ امریکہ, جاپان, برطانیہ اور یورپ کی جانب سے استعمال کی اجازت کے فوری بعد ہی ڈریپ نے این او سی کا اجراء شروع کر دیا تھا, اینجکیشنز کی فوری دستیابی یقینی بنانے کے لیے ڈریپ کی جانب سے ایمرجنسی رجسٹریشن بورڈ کا اجلاس بھی بلایا گیا۔ انھوں نے کہا کہ ڈریپ کی جانب سے کابینہ اجلاس کو دوا کی قیمت تجویز کرنے کے حوالے سے ڈرگ پرائسنگ کمیٹی کا اجلاس بھی ایمرجنسی بنیادوں پر بلایا گیا۔ رجسٹریشن لیٹرز جاری کرنے کے بعد امپورٹرز اور مینوفیکچررز کی جانب سے دو ہفتوں میں دوا کی مناسب مقدار کی دستیابی یقنی بنائی جائے گی۔ رجسٹریشن لیٹرز کی شرائط کے تحت انجیکشن اوپن مارکیٹ کی بجائے مخصوص ہسپتالوں اور اداروں کے پاس ہی موجود ہوگا۔ لوکل مینوفیکچررز کو ریمڈیسویئر کے کلینکل استعمال کے حوالے سے سخت مانیٹرنگ کرنے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دوا کے حوالے سے کسی بھی قسم کے مضر اثرات رپورٹ ہونے کی صورت میں ڈریپ کو آگاہ کیا جائے گا۔







