او آئی سی کشمیر رابطہ گروپ نے پیر کو ہنگامی وزراءخارجہ سطح کے ورچوئل موٹ کو طلب کیا

اسلام آباد ۔ 21 جون (اے پی پی) جموں و کشمیر کے بارے میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے رابطہ گروپ نے (کل) پیر کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے وزراءخارجہ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں مقبوضہ جموں وکشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔ اجلاس میں آذربائیجان ، نائجر ، پاکستان ، سعودی عرب اور ترکی سمیت جموں و کشمیر رابطہ …

اسلام آباد ۔ 21 جون (اے پی پی) جموں و کشمیر کے بارے میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے رابطہ گروپ نے (کل) پیر کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے وزراءخارجہ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں مقبوضہ جموں وکشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔ اجلاس میں آذربائیجان ، نائجر ، پاکستان ، سعودی عرب اور ترکی سمیت جموں و کشمیر رابطہ گروپ کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ شرکت کرینگے۔او آئی سی کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف الاثمین نے کہا کہ یہ اجلاس مسئلہ کشمیر کے حوالے سے جموں و کشمیر رابطہ گروپ کے اجلاسوں کا سلسلہ ہے۔اتوار کو دفتر خارجہ کے مطابق یہ ہنگامی اجلاس مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی قابض افواج کی جانب سے کشمیری نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل اور اس علاقے میں انسانی حقوق کی مسلسل پامالیوں کے سلسلے میں طلب کیا گیا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ پانچ ماہ کے دوران بھارتی قابض فورسز نے 110 سے زائد بے گناہ کشمیریوں کو جعلی”مقابلوں“ اور نام نہاد ”کورڈ اینڈ سرچ“ کارروائیوں میں شہید کیا ہے۔