اسلام آباد ۔ 21 جون (اے پی پی) وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی نے کہا ہے بھارت افغانستان میں بھی امن نہیں چاہتا، لداخ میں رسوائی جیسے سوالات سے توجہ ہٹانے کے لئے بھارت پاکستان کے مخلتف علاقوں میں موجود سلیپرسیلز کو متحرک کرسکتا ہے۔اتوار اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیرستان ہو یا ایل او سی پر فائرنگ، بھارت کو پاکستان کا امن ایک آنکھ نہیں بھاتا۔بھارت …
بھارت افغانستان میں بھی امن نہیں چاہتا، لداخ میں رسوائی جیسے سوالات سے توجہ ہٹانے کے لئے بھارت پاکستان کے مخلتف علاقوں میں موجود سلیپرسیلز کو متحرک کرسکتا ہے،وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی
اسلام آباد ۔ 21 جون (اے پی پی) وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی نے کہا ہے بھارت افغانستان میں بھی امن نہیں چاہتا، لداخ میں رسوائی جیسے سوالات سے توجہ ہٹانے کے لئے بھارت پاکستان کے مخلتف علاقوں میں موجود سلیپرسیلز کو متحرک کرسکتا ہے۔اتوار اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیرستان ہو یا ایل او سی پر فائرنگ، بھارت کو پاکستان کا امن ایک آنکھ نہیں بھاتا۔بھارت افغانستان میں بھی امن نہیں چاہتا۔وزیرخارجہ نے کہا کہ بی جے پی کی سرکار بے پناہ دباو¿ میں ہے۔لداخ میں رسوائی پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ان سوالات سے توجہ ہٹانے کے لئے بھارت پاکستان کے مخلتف علاقوں میں موجود سلیپرسیلز کو متحرک کرسکتا ہے ، شاہ محمودقریشی نے کہا کہ کراچی میں ایسے واقعات ہوئے ہیں۔بھارت لائن آف کنٹرول میں بھی سیزفائرکی خلاف ورزیوں میں اضافہ کرسکتا ہے۔ہمیں ایسے واقعات کا غور سے جائزہ لینا ہوگا، وزیرخارجہ ے کہا کہ نئی صورتحال پر اوآئی سی کے وزرائے خارجہ سے پیر کو رابطہ کروں گا۔بھارت کی حرکتیں نامناسب ہیں ،وزیرخارجہ نے کہا کہ افغانستان میں بھارت تخریب کار کا کردار ادا کررہا ہے۔







