برلن۔ 22 جون (اے پی پی) جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے جنوب مغربی شہر شٹٹ گارٹ میں ہونے والے پرتشدد ہنگاموں اور توڑ پھوڑ کی مذمت کرتے ہوئے پولیس کے خلاف ظالمانہ حملوں اور دکانوں کی لوٹ مار کو گھناﺅنا عمل قرار دے دیا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمن چانسلر انجیلا میرکل کے ترجمان سٹیفن سیبرٹ نے کہا کہ بدامنی اور لوٹ مار میں ملوث افراد نے اپنے …
جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے شٹٹ گارٹ میں پرتشدد ہنگاموں کو گھناﺅنا عمل قرار دے دیا
برلن۔ 22 جون (اے پی پی) جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے جنوب مغربی شہر شٹٹ گارٹ میں ہونے والے پرتشدد ہنگاموں اور توڑ پھوڑ کی مذمت کرتے ہوئے پولیس کے خلاف ظالمانہ حملوں اور دکانوں کی لوٹ مار کو گھناﺅنا عمل قرار دے دیا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمن چانسلر انجیلا میرکل کے ترجمان سٹیفن سیبرٹ نے کہا کہ بدامنی اور لوٹ مار میں ملوث افراد نے اپنے شہر، یہاں رہنے والے لوگوں اور تحفظ فراہم کرنے والے قوانین کے خلاف گھناﺅنا اقدام کیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ رات جرمنی کے جنوب مغربی شہر شٹٹ گارٹ میں بدامنی اور لوٹ مار کے واقعات میں ایک درجن سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔







