وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کی کیپ ٹاﺅن میں مقیم پاکستانیوں سے بات چیت

124
APP53-20 CAPE TOWN: September 20 - Rana Tanveer Hussain, Federal Minister for Defence Production addressing the representatives of Pakistani community in Cape Town, South Africa. APP

اسلام آباد ۔ 20 ستمبر (اے پی پی)وفاقی وزیر دفاعی پیداواررانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ بیرون ممالک میں مقیم پاکستانی ہماری معشیت کےلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ وہ کیپ ٹاﺅن (جنوبی افریقہ) میں مقیم پاکستانیوں سے بات چیت کر رہے تھے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کی ترجیح ہے کہ بیرون ممالک پاکستانیوںکی فلاح و بہبود کےلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کیں جائیں کیونکہ بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر سے ہماری معشیت مزید مستحکم ہو رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت ترجیحی بنیادوں پر توانائی ‘دہشت گردی پر قابو پانے اور کراچی کی صورتحال کو بہتر بنایا ہے ‘انہی وجوہات کے پاکستان کی معشیت پر منفی اثرات مرتب ہورہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے آپریشن ضرب عضب کا آغاز کیا ‘فاٹا سمیت دیگر علاقوں میں دہشت گردوں کا مکمل صفایا کر دیا گیا ہے ‘دہشت گردوں کے خلاف آپریشن قوم کی بھرپور حمایت کے ساتھ کیا جارہا ہے ۔