اسلام آباد ۔ 24 جون (اے پی پی) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ڈاکٹروں کے لیے حفاظتی سامان کی نویں کھیپ کی صوبوں کو ترسیل شروع کر دی، اس سلسلے میں بلوچستان اور خیبر پختونخوا کو سامان ارسال کر دیا گیا ہے۔ این ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق بلوچستان کو مختلف اقسام کے 91 ہزار اور کے پی کو 1 لاکھ 30 ہزار میڈیکل اور فیس ماسک ارسال کیے گئے۔ بلوچستان کو7 ہزار اور کے پی کو 10 ہزار حفاظتی سوٹ ارسال کیے گیے25، 25 ہزار سرجیکل گاؤن بھی دیئے گئے۔ بلوچستان کو 40 ہزار دستانے، 3 ہزار پلاسٹک بوٹ، 100 تھرمل گنز اور 10 ہزار حفاظتی عینکیں دی گئیں۔ خیبر پختونخوا کو 80 ہزار دستانے، 3 ہزار پلاسٹک بوٹ، 150 تھرمل گنز اور 15ہزار حفاظتی عینکیں دی گئیں۔