یمن کی صورتحال انتہائی خطرناک، اقوام متحدہ

80

نیویارک ۔ 25جون (اے پی پی) انسانی بنیادوں پر امداد سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے کے سربراہ مارک لوکاک نے خبردار کیا ہے کہ یمن کی صورت حال انتہائی خطرناک ہے۔ لوکاک نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں بتایا کہ یمن میں کورونا کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے اور متاثرین کی پچیس فیصد تعداد ہلاک ہو چکی ہے۔ یہ دنیا بھر میں کووڈ انیس کے مریضوں میں ہلاکتوں کے اوسط تناسب سے پانچ گنا زیادہ ہے۔ ان کے بقول لاکھوں بچوں کے بھوک سے مر جانے کا بھی خطرہ ہے۔ لوکاک نے یمنی ریال کی تیزی سے گرتی ہوئی قدر کی طرف بھی توجہ دلائی۔ اقوام متحدہ اور سعودی عرب کی قیادت میں اسی ماہ کے اوائل میں یمن کے لیے منعقدہ ڈونرز کانفرنس میں 1.35 بلین ڈالر کی امداد کے وعدے سامنے آئے تھے۔