وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات وچیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ( ر) عاصم سلیم باجوہ کا ٹویٹ

83

اسلام آباد ۔ 26 جون (اے پی پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات وچیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ر عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت آزاد جموں و کشمیر میں 1124میگاواٹ کے کوہالہ پن بجلی سہ فریقی منصوبے پر کامیابی کے ساتھ دستخط ہوگئے ہیں۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ بڑا مناسب وقت ہے جو وزیر اعظم کے تعمیراتی شعبے اور اس سے متعلقہ صنعت کی بحالی کے لئے مدد گار ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ اس منصوبے سے 5 ہزار لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 2 ارب 40 کروڑ ڈالرز کی یہ سرمایہ کاری پاکستان اور آزاد کشمیر میں آئی پی پیز کے کسی بھی منصوبے میں سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے۔ اس منصوبے سے پاکستان اور آزاد کشمیر میں صارفین کو سالانہ 5 ارب یونٹ ماحول دوست اور سستی بجلی مہیا ہو گی۔