اسلام آباد ۔ 26 جون (اے پی پی)مئی 2020ءکے دوران تعمیراتی اور کان کنی کی مشینری کی درآمدات میں 45.41 فیصد کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق مئی 2020ءکے دوران درآمدات کا حجم 6.62 ملین ڈالر تک کم ہو گیا جبکہ مئی 2019ءکے دوران تعمیراتی اور کان کنی کی مشینری کی درآمدات کا حجم10.1 ملین ڈالر رہا تھا۔ اس طرح مئی 2019ءکے مقابلہ میں مئی 2020ءکے دوران کنسٹرکشن اور مائننگ مشینری کی قومی درآمدات میں 4.58 ملین ڈالر یعنی45 فیصد سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔