صوبائی حکومتیں،آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد صحت کے رہنما ا±صولوں/ ہدایات پر عمل درآمد کرانے کے لئے پوری کوشش کر رہی ہیں، این سی او سی

72

اسلام آباد ۔ 26 جون (اے پی پی)صوبائی حکومتیں،آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد صحت کے رہنما ا±صولوں/ ہدایات پر عمل درآمد کرانے کے لئے پوری کوشش کر رہی ہیں تاکہ عوام کی حفاظت اور صحت کو بہتر بنانے کے لئے کورونا وباءکے پھیلاو¿ پر قابو پایا جاسکے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر سے جاری بیان کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پورے پاکستان میں 8860 بار حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کی خلاف ورزی کی گئی۔ 849 سے زائد مارکیٹس/ دکانیں، 5 صنعتوں کے یونٹ سیل کردیئے گئے اور 1732 ٹرانسپورٹرز کو جرمانہ/ سیل کیا گیا۔ پاکستان بھر میں صحت کے رہنما ا±صولوں کی خلاف ورزیوں اور ان کے نفاذ کے اقدامات کے بارے میں تفصیلات درج ذیل ہیں۔ اسلام آباد میں 26 خلاف ورزیاں، 22 مارکیٹس/ شاپس بند اور سیل کی گئیں اور 4 گاڑیاں بند کی گئیں۔ آزاد جموں و کشمیر میں 634 خلاف ورزی، 63 مارکیٹس /شاپس سیل 270، ٹرانسپورٹ بند کی گئیں۔ بلوچستان میں 867 خلاف ورزیاں اور 97 مارکیٹس/ شاپس سیل اور 318 ٹرانسپورٹ بند کی گئیں۔ گلگت بلتستان میں 193 خلاف ورزیاں کی گئی۔ 60 مارکیٹس/ شاپس سیل اور 32 ٹرانسپورٹ بند کی گئیں۔ خیبر پختونخواہ میں 4130خلاف ورزی کی گئیں۔ 203 مارکیٹس/ شاپس سیل کی گئیں، 102 ٹرانسپورٹ بند کی گئیں۔ پنجاب میں خلاف ورزیاں 2368 اور بند/ سیل کی گئی مارکیٹس/ شاپس 363، انڈسٹریز 1 اور ٹرانسپورٹ کی 973 خلاف ورزیاں کی گئیں۔ سندھ میں خلاف ورزیاں642 بند /سیل کی گئی مارکیٹس/ شاپس 41، انڈسٹریز 4 اور ٹرانسپورٹ 33 ہیں۔