عوام سوشل میڈیا پر جاری منفی پروپیگنڈے پر کان نہ دھرے،ہمارا مقصد عوام کو بہترین اورسستا علاج مہیا کرنا ہے، عثمان ڈار

106

سیالکوٹ26جون (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈار نے کہا ہے کہ عوام سوشل میڈیا پر جاری منفی پروپیگنڈے پر کان نہ دھرے،ہمارا مقصد سرکاری ہسپتالوں میں غریب عوام کو بہترین اورسستا علاج مہیا کرنا ہے عوام سرکاری ہسپتالوں پر اعتماد نہیں کرتی ،گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال میں وسائل کی کمی تھی۔اس وقت سول ہسپتال میں ڈاکٹر ، پیرامیڈیکل اسٹاف اور بہترین لیب موجود ہے آج علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال میں 75 ہائی فلو آکسیجن فنکشنل کر دیے گئے ہے عوام کو علاج کے لئے مہنگے نجی ہسپتالوں میں جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ کرونا ٹیسٹ 8000 ہزار میں کیاجاتا ہے سول ہسپتال میں کرونا ٹیسٹ 2ہزار میں کیا جا رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈار نے خواجہ صفدر میڈیکل کالج کے کانفرنس روم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرصوبائی وزیر سپیشل ایجوکیشن پنجاب چوہدری محمد اخلاق، سٹی کررونا ریلیف فنڈ کے جنرل سےکرٹری زین الحسن شبیر، پرنسپل خواجہ صفدر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر طارق ریحان، میاں محمد اظہر ،پاکستان تحریک انصاف ڈسٹرکٹ کارپوریشن کے سیکرٹری اطلاعات میاں اعجاز جاوید،چوہدری محمد الیاس ودےگر موجود تھے۔ محمد عثمان ڈار نے کہا کہ ہسپتالوں میں ڈاکٹروں ،نرسنگ اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔ ڈیوٹی سے غیر حاضری اور غفلت کرنے والوں کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے۔ سوشل سکیورٹی ہسپتال سے غیرحاضری پر ڈاکٹروں کو معطل کیا گیا۔ ان ڈاکٹروں کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے پسماندہ علاقوں میں واقع سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات فراہم کی جائیں۔ محمد عثمان ڈار نے کہا کہ خواجہ محمد آصف کو پہلے بھی دعو ت دی تھی اور اب دوبارہ دعوت دےتے ہیں آئیںملکر حلقہ کی عوام کے مسائل حل کریں مشکل کی اس گھڑی میں کوئی سےاست نہیں ہے بلکہ عوام کی خدمت ہے