بھارت میںکورونا وائرس کے باعث کیسز کی تعداد نصف ملین سے تجاوز کرگئی، 15,685 ہلاک

82

نئی دہلی ۔ 27 جون (اے پی پی) بھارت میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 508,953 ہوگئی جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 15,685 تک پہنچ گئی ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث384 نئی اموات کے علاوہ نئے 18,552 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 508,953 ہو گئی ہے۔ وزارت کا کہنا ہے کہ اب تک صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 295,881 ہے۔ اس سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی نے وڈیو کانفرنس کے ذریعے تمام ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے بات چیت کی تاکہ ملک کو کورونا وائرس لاک ڈاو¿ن سے نکلنے میں مدد کے لئے حکمت عملی تیار کی جائے۔