نیویارک ۔ 21 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف جو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی وفد کی قیادت کیلئے نیویارک میں ہیں، نے بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کے ساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ بات چیت کے دوران خطہ کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اقوام متحدہ میں پاکستان مشن کی پریس ریلیز کے مطابق انہوں نے تفصیلی بات چیت کی۔ مقبوضہ کشمیر کے اوڑی سیکٹر میں بھارتی فوجیوں پر حالیہ حملوں کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی بڑھی ہے۔