ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت

117

اسلام آباد ۔ 29جون (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ پیر کو سینیٹ میڈیا ڈائریکٹوریٹ سے جاری بیان کے مطابق دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں پولیس اہلکار، سٹاک ایکسچینج کے سیکورٹی گارڈاور شہریوں کی شہادت پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات ہمارا عزم متزلزل نہیں کر سکتے پوری قوم متحد ہے اور ہمارے حوصلے بلند ہیں۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے شہدا کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے شہدا کے درجات کی بلندی کی دعا بھی کی۔