اسلام آباد ۔ 29 جون (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ احساس ایمرجنسی کیش کی ادائیگیاں ملک بھر میں ابھی جاری ہیں اور 30 جون 2020ءکے بعد بھی جاری رہیں گی۔ معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ادائیگیوں کا یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ایک کروڑ 61 لاکھ 63 ہزار مستحقین میں امدادی رقوم کی تقسیم مکمل نہیں ہو جاتی۔