صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 26 ستمبر کو طلب کرلیا

110

اسلام آباد ۔ 21 ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے قومی اسمبلی کا اجلاس 26 ستمبر (پیر) کو شام پانچ بجے طلب کرلیا ہے۔ بدھ کو قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق صدر ممنون حسین نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت یہ اجلاس طلب کیا ہے۔