چین کے نائب وزیر خارجہ لوو¿ زوہوئی سے سبکدوش ہونے والی پاکستان کی سفیر نغمانہ ہاشمی

99

بیجنگ۔ 3 جولائی (اے پی پی) چین کے نائب وزیر خارجہ لوو¿ زوہوئی سے جمعہ کو چین میں سبکدوش ہونے والی پاکستان کی سفیر نغمانہ ہاشمی نے ملاقات کی۔ چین کے نائب وزیر خارجہ نے سفیر کی حیثیت سے چین اور پاکستان کے مابین دوستانہ روابط اور تعاون کے فروغ میں نغمانہ ہاشمی کے کردار کو سراہا اور توقع ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی چین پاکستان تعلقات کی مزید بہتری کیلئے کام جاری رکھیں گی۔ سفیر ہاشمی نے فرائض کی انجام دہی کے دوران بھر پور تعاون پر چینی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ پاک چین تعلقات یقینی طور پر ہر مشکل چیلنجوں پر قابو پاتے ہوئے ترقی حاصل کرتے رہیں گے۔