لاہور۔3جولائی(اے پی پی )قومی کرکٹ ٹیم سکواڈ کا 6 کھلاڑیوں پر مشتمل دوسرا گروپ انگلینڈ پہنچ گیا ہے۔ترجمان پی سی بی کے مطابق محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد رضوان، وہاب ریاض، فخر زمان اور شاداب خان رات گئے لاہور سے انگلینڈ روانہ ہوئے ‘یہ چھ کھلاڑی لندن سے بذریعہ بس وورسٹر شائر پہنچیں گے جہاں کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کے نتائج کے بعد ان کھلاڑیوں کو سکواڈ جوائن کرنے کی اجازت ہوگی۔