قائم مقام سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی کا تحصیل حویلیاں میں سوزوکی پک اپ حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار

116

اسلام آباد ۔ 21 ستمبر (اے پی پی) قائم مقام سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے تحصیل حویلیاں کی یونین کونسل مجہوہاں بودلہ لڑی کے مقام پر گزشتہ روز سوزوکی پک اپ کو پیش آنے والے حادثہ کے نتیجے میں ہونے والے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ قائم مقام سپیکر نے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں پسماندگان سے اظہار ہمددری کرتے ہوئے مرحومین کے ایصال ثواب اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے لواحقین کو مالی معاونت کا بھی یقین دلایا۔ انہوں نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی اور ایوب میڈیکل ٹیچنگ ہسپتال کے اعلیٰ حکام کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی۔