وزیراعظم عمران خان کا نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے قیام کے 100 دن مکمل ہونے کے موقع پر این سی او سی کا دورہ

193

اسلام آباد ۔ 4 جولائی (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے قیام کے 100 دن مکمل ہونے کے موقع پر این سی او سی کا دورہ کیا۔ وفاقی وزرائ، چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور دیگر اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ صوبوں کے نمائندے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔ پی ایم آفس کے میڈیا ونگ کے مطابق وزیراعظم کو کوویڈ 19 کی موجودہ صورتحال اور اس کے پھیلاو¿ کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم کو پاکستان کی سمارٹ لاک ڈاﺅن کی حکمت عملی کے تحت صحت اور معاش کے درمیان توازن، ملکی معیشت کو رواں رکھنے اور کورونا کی وبا کی روک تھام کی کوششوں میں غریب اور محنت کش طبقے کے مسائل کے حل جیسے اقدامات کے نتائج سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ آئی ایم ایف کے عالمی اقتصادی جائزے کے مطابق 30 ممالک کے گروپ میں سے پاکستان ممکنہ ڈاﺅن ٹرن کو منفی 0.4 سے 1.1 پر واپس لے آیا ہے۔ پاکستان کی برآمدات جولائی 2019 سے مئی 2020 کے دوران خطے کے دیگر ممالک سے بہت بہتر رہیں۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کورونا کی وبا کے خلاف مو¿ثر ردعمل اور ملک بھر میں مربوط اقدامات یقینی بنانے کے لیے این سی او سی ٹیم کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ این سی او سی نے کورونا کے خلاف صورتحال کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ، صحت کے نظام کی استعداد بڑھانے، قابل اعتبار ڈیٹا بیس کی تیاری اور مناسب ایس او پیز کی تشکیل میں قائدانہ کردار ادا کیا ہے۔ وزیراعظم نے کورونا کی صورتحال میں ایس او پیز کی پیروی کرنے اور وبا کا چیلنج کے طور پر مل کرمقابلہ کرنے پر پوری قوم کو سراہا۔ انہوں نے کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر برسرپیکار ڈاکٹروں، پیرامیڈیکل اسٹاف اور ہنگامی صورتحال میں کام کرنے والے ورکرز کی خدمات کو شاندار خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم نے کورونا کے حوالے سے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے، سمارٹ لاک ڈاﺅن کی حکمت عملی کے نفاذ کے لئے ضروری انتظامی اقدامات اٹھانے اور عوامی آگاہی کی مہم جاری رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ عیدالاضحی کے موقع پر وباءکو مزید پھیلنے سے روکنے کے لئے خصوصی اقدامات کیے جائیں۔ وزیراعظم عمران خان نے تمام صوبوں بشمول آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے ڈاکٹروں، پیرا میڈیکل اسٹاف، ایمرجنسی ورکرز اور انتظامی ٹیموں کے کردار اور خدمات کا بھی اعتراف کرتے ہوئے انہیں سراہا۔