ترکی کے سٹی ہاسپٹلز یورپ میں اول نمبر کا درجہ رکھتے ہیں، صدر رجب طیب اردوان

84
Turkish president
Turkish president

استنبول ۔ 5 جولائی (اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے ترکی کے سٹی ہاسپٹلز یورپ میں اول نمبر کا درجہ رکھتے ہیں۔ ترک نزریاتی ادارے کے مطابق صدر رجب طیب اردوان نے استنبول میںکارتال ڈاکٹر لطفی قردار ہسپتال کی افتتاحی تقریب کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے نئے ہسپتال استنبول کے شایان ِ شان ہونے کے ساتھ ساتھ ماحولیات پسند، زلزلے کے خلاف مضبوط ہیں۔ اس عمارت کے اندر 855 عد د آئسو لیٹرز استنبول میں زلزلے کے خلاف مزاحمت کر سکنے والے بہترین ڈھانچے کے مالک ہیں۔انہوں نے بتایا کہ عمارتی ڈھانچے اور سازو سامان کے ساتھ اپنے شعبے میں نمایاں مقام کے حامل ہمارے اسپتال میں سالانہ 35 لاکھ مریضوں کا علاج معالجہ کیے جانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ یہاں پر ایک لاکھ سے زائد آپریشن کیے جائینگے۔دنیا بھر میں ساڑھے 5 لاکھ سے زائد انسانوں کو موت کے منہ میں دھکیلنے والے کورونا وائرس کی وبا نے صحت اور شعبہ صحت کے اہم ہونے کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تدابیر اور طریقہ کار کی بدولت ترکی میں جانی نقصان کی شرح کافی کم سطح تک رہی ہے۔ وائرس کے خطرات سے دوچار کسی بھی شہری کو ہسپتال سے واپس نہیں لوٹا یا گیا اور نہ ہی کسی مریض کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ہم نے ترک قوم کو اے ون حفظان صحت کی خدمات فراہم کی ہیں۔ برازیل سے لیکر صومالیہ تک متعدد ممالک میں ترک پیداوار ونٹیلیٹرز کا استعمال کیے جانے پر زور دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ دین، لسان، نسل اور علاقے کی تفریق کیے بغیر ہم نے 138 ممالک کو طبی سازو سامان کی امداد فراہم کی ہے۔