30.5 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومکھیل کی خبریںپاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 1987ءمیں انگلینڈ کے خلاف کھیلے...

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 1987ءمیں انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کی تاریخی فتح پر 33 ویں سالگرہ منائی

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 6 جولائی (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پیر کو انگلینڈ کے خلاف ہیڈنگلے میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کی تاریخی فتح کی 33 ویں سالگرہ منائی۔ اس دن 1987ءمیں ہیڈنگلے لیڈز میں پاکستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 18 رنز سے شکست دی تھی۔ میچ میں ٹیم کی قیادت کرنے والے عمران خان نے دس وکٹی حاصل کی تھیں۔ یہ پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا واحد نتیجہ تھا یہ انگلینڈ میں پاکستان کی سیریز میں پہلی جیت بھی تھی۔ پی سی بی نے پیر کو آفیشل ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ انگلینڈ نے پہلی اور دوسری اننگز میں بالترتیب 136 اور 199 رنز بنائے تھے۔ پاکستان نے مڈل آرڈر بلے باز سلیم ملک کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت مجموعی طور پر 353 رنز بنائے، سلیم ملک نے اس میچ میں 238 گیندوں پر 99 رنز بنائے۔ اعجاز احمد (50) اور وسیم اکرم (43) کے ساتھ نمایاں رہے۔ اس وقت کپتان عمران خان جو کہ 35 سال کے تھے نے پہلی اننگز میں 19 اوورز میں 37 رنز دے کر تین اور دوسری اننگز میں 19.1 اوورز میں 40 رنز دے کر سات وکٹیں حاصل کیں۔ میچ میں شاندار کارکردگی پر انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=205981

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں