ایران کی خام تیل کی برآمدات میں اگست کے دوران 15 فیصد اضافہ

تہران ۔ 21 ستمبر (اے پی پی) ایران کی خام تیل کی برآمدات میں رواں سال اگست کے دوران 15 فیصد کا اضافہ ہوا ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اگست کے دوران ایران کی خام تیل کی برآمدات 15 فیصد کے اضافے کے ساتھ 20 لاکھ بیرل یومیہ سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ رواں سال جولائی میں ایران کی خام تیل کی برآمدات 18 لاکھ …

تہران ۔ 21 ستمبر (اے پی پی) ایران کی خام تیل کی برآمدات میں رواں سال اگست کے دوران 15 فیصد کا اضافہ ہوا ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اگست کے دوران ایران کی خام تیل کی برآمدات 15 فیصد کے اضافے کے ساتھ 20 لاکھ بیرل یومیہ سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ رواں سال جولائی میں ایران کی خام تیل کی برآمدات 18 لاکھ 30 ہزار بیرل یومیہ تھی۔ رپورٹ کے مطابق بھارت اور یورپی ممالک کی جانب سے ایرانی تیل کی طلب میں اضافے کو اس کی اہم وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ ایران خام تیل پیدا کرنے والے ملکوں کی تنظیم اوپیک کا تیسرا بڑا ملک شمار ہوتا ہے اور ایران نے پابندیوں کے خاتمے کے بعد اپنی خام تیل کی پیداوار میں دوگناہ اضافہ کیا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply