آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک ر ہے گا۔ محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتراضلاع میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرمی پڑنے کی توقع ہے۔ دن کے وقت درجہ حرارت معمول سے 3 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے

لاہور۔8جون (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتراضلاع میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرمی پڑنے کی توقع ہے۔ دن کے وقت درجہ حرارت معمول سے 3 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے ۔ ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بنیادی طور پر گرم اور خشک موسم رہا جبکہ میدانی اضلاع میں انتہائی گرم رہا۔

گزشتہ روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29اور زیادہ سے زیادہ42سینٹی گریڈرہا جبکہ ہوا میں نمی کی شرح 43فیصدریکارڈ کی گئی ۔اسی طرح لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 143فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس ڈی ایچ اے فیز فائیو میں 81،سی ای آر پی 68،برکی روڈ140،عسکری ٹین62،ماڈل ٹاون 69،سی سی آر پی 69،بیدیاں روڈ82اور علامہ اقبال ٹاون میں 112ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔

 

مزید خبریں