سپیکر بلوچستان اسمبلی سے اقوام متحدہ فنڈ برائے آبادی کی ڈپٹی نمائندہ ڈاکٹر گلنارا کادیرکولووا اور پروگرام کوآرڈینیٹر سعدیہ عطاء کی ملاقات

کوئٹہ۔ 08 جون (اے پی پی):سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق خان اچکزئی سے (United Nations Population Fund) اقوام متحدہ فنڈ برائے آبادی کی ڈپٹی نمائندہ ڈاکٹر گلنارا کادیرکولووا اور پروگرام کوآرڈینیٹر سعدیہ عطاء نے ملاقات کی۔  ملاقات میں سیکرٹری پاپولیشن ظفر علی بلیدی بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران بلوچستان کو درپیش مختلف سماجی و ترقیاتی چیلنجز خصوصاً دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں صحت، آبادی کی بہبود، خواتین اور نوجوانوں کی …

کوئٹہ۔ 08 جون (اے پی پی):سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق خان اچکزئی سے (United Nations Population Fund) اقوام متحدہ فنڈ برائے آبادی کی ڈپٹی نمائندہ ڈاکٹر گلنارا کادیرکولووا اور پروگرام کوآرڈینیٹر سعدیہ عطاء نے ملاقات کی۔

 ملاقات میں سیکرٹری پاپولیشن ظفر علی بلیدی بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران بلوچستان کو درپیش مختلف سماجی و ترقیاتی چیلنجز خصوصاً دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں صحت، آبادی کی بہبود، خواتین اور نوجوانوں کی فلاح و ترقی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر بلوچستان کے دور افتادہ علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی اور عوامی آگاہی کے پروگراموں کو مزید موثر بنانے کے امکانات کا بھی جائزہ لیا گیا۔سپیکر بلوچستان اسمبلی نے وفد کو صوبے کی جغرافیائی وسعت اور بعض علاقوں میں بنیادی سہولیات کی کمی سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی اداروں کا تعاون صوبے کے عوام بالخصوص خواتین، نوجوانوں اور کمزور طبقات کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لا سکتا ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ UNFPA بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے دائرہ کار کو مزید وسعت دے گا۔وفد نے بلوچستان اسمبلی اور صوبائی حکومت کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ ماں کی صحت، خاندانی بہبود، نوجوانوں کی استعداد کار میں اضافے اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے اپنی معاونت جاری رکھے گا۔ملاقات میں باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے، استعداد کار بڑھانے، عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں شراکت داری اور بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں ترقیاتی اقدامات کے فروغ کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آخر میں سپیکر بلوچستان اسمبلی نے وفد کا شکریہ ادا کیا اور صوبے کی ترقی و خوشحالی کے لیے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت پر زور دیا اور آخر میں سپیکر بلوچستان اسمبلی کی جانب سے معزز مہمان کو سووینئر پیش کیا گیا۔

مزید خبریں