میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر مزار اقدس پر حاضری دی، چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر انہوں نے حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کی دینی
میئر کراچی کی حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے مزار پر حاضری

مزید خبریں
کراچی۔ 08 جون (اے پی پی):میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر مزار اقدس پر حاضری دی، چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر انہوں نے حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کی دینی، روحانی اور سماجی خدمات کو سراہا۔ میئر کراچی نے کہا کہ حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کا مزار شہر کراچی کے لیے ایک عظیم روحانی مرکز کی حیثیت رکھتا ہے اور یہ شہر کے تاریخی اور مذہبی تشخص کا اہم حصہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہر سال عرس کے موقع پر ملک بھر سمیت بیرون ملک سے بھی عقیدت مند بڑی تعداد میں مزار پر حاضری دیتے ہیں اور اپنے روحانی جذبات کا اظہار کرتے ہیں۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ سمیت ہمارے تمام بزرگانِ دین نے محبت، بھائی چارے، رواداری اور امن کا درس دیا اور دین اسلام کی حقیقی تعلیمات کو عام کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کی طرف سے سٹی کونسل کی قرارداد نمبر 594، مورخہ 27 جنوری2005ء کے تحت حضرت عبداللہ شاہ غازی ؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر تعطیل کا اعلان کیا جاتا ہے۔







