بیڈمنٹن سمر تربیتی کیمپ 15 جون سے راولپنڈی میں شروع ہو گا

مطاہر بیڈمنٹن اکیڈمی راولپنڈی کے زیراہتمام اور سپورٹس ہائوس رحمان آباد کے تعاون سے بیڈمنٹن سمر تربیتی کیمپ 15 جون سے شہباز سپورٹس کمپلیکس راولپنڈی میں شروع ہو گا۔ مطاہر بیڈمنٹن اکیڈمی راولپنڈی کے ہیڈ کوچ مطاہر سہیل نے بتایاکہ سمر تربیتی کیمپ میں راولپنڈی ڈویژن کے

اسلام آباد۔8جون (اے پی پی):مطاہر بیڈمنٹن اکیڈمی راولپنڈی کے زیراہتمام اور سپورٹس ہائوس رحمان آباد کے تعاون سے بیڈمنٹن سمر تربیتی کیمپ 15 جون سے شہباز سپورٹس کمپلیکس راولپنڈی میں شروع ہو گا۔ مطاہر بیڈمنٹن اکیڈمی راولپنڈی کے ہیڈ کوچ مطاہر سہیل نے بتایاکہ سمر تربیتی کیمپ میں راولپنڈی ڈویژن کے مرد، خواتین کھلاڑی اور سکول، کالجز اور یونیورسٹی کے طلباء و طالبات حصہ لے سکتے ہیں جن میں راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال شامل ہیں۔ انہوں نےکہا کہ سمر تربیتی کیمپ میں شرکت کرنے کی خواہش رکھنے والے کھلاڑی 14 جون تک اپنے، اپنے ناموں کا اندراج وٹس ایپ نمبر 03215354000 پر کروا سکتے ہیں۔

مطاہر سہیل نے مزید کہا کہ اس سمر تربیتی کیمپ سے سکول کالجز کے طلباء و طالبات کو سیکھنے کا موقع ملے گا اور یہ نوجوان اس دو ماہ کے بیڈمنٹن تربیتی کیمپ کے دوران فائدہ اٹھا سکتے ہیں کیونکہ یہ سمر تربیتی کیمپ تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران لگایا جا رہا ہے اور اس طرح تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات کے لئے سمر تربیتی کیمپ ہر سال گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران لگایا جاتا ہے۔ یہ سمر تربیتی کیمپ 14 اگست تک جاری رہے گا۔

مزید خبریں