برین ٹیومر کی بروقت تشخیص اور علاج محفوظ زندگی کی ضمانت ہے، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے برین ٹیومر ڈے پر مرض میں مبتلا افراد کی صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔ انہوں نے برین ٹیومر کے مریضوں سے یکجہتی کا اظہار کیا اوربرین ٹیومر کے علاج کی کاوشیں کرنے والے تمام افراد کو خراج تحسین پیش کیا۔

لاہور۔8جون (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے برین ٹیومر ڈے پر مرض میں مبتلا افراد کی صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔ انہوں نے برین ٹیومر کے مریضوں سے یکجہتی کا اظہار کیا اوربرین ٹیومر کے علاج کی کاوشیں کرنے والے تمام افراد کو خراج تحسین پیش کیا۔

برین ٹیومر کے عالمی دن پراپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ برین ٹیومر خاموش مگر تباہ کن بیماری ہے،عوامی شعو ر و آگاہی بے حد ضروری ہے۔برین ٹیومر جسمانی تکلیف سے کہیں بڑھ کر مریض اور معالج کیلئے چیلنج کے مترادف ہے۔برین ٹیومر نہ صرف مریض بلکہ اہلِ خانہ کے لیے بھی جذباتی اور نفسیاتی امتحان کے مترادف ہے۔ برین ٹیومر کی بروقت تشخیص اور علاج محفوظ زندگی کی ضمانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ خاموش بیماریوں کے خلاف عوامی شعور و آگاہی کی بیداری ہی اصل طاقت ہیں۔ بروقت تشخیص اور علاج کے بارے میں شعورو آگاہی سے برین ٹیومر پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ برین ٹیومر سے بچاو اور زندگیاں بچانے کے لیے ابتدائی تشخیص اور فوری طبی امداد ناگزیر ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا پہلا سرکاری نواز شریف کینسر ہسپتال برین ٹیومر کے مریضوں کے لئے بھی امید بنے گا۔ نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسرمیں تمام مراحل کے کینسر مریضوں کا مفت علاج کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر اینڈ ریسرچ سنٹر بہت جلد فنکشنل کردیاجائے گا۔ صحت مند پنجاب وژن کے تحت سرکاری ہسپتالوں میں برین ٹیومر سمیت دیگر دماغی امراض کے علاج کی بہترین سہولتیں یقینی بنائی جا رہی ہیں۔ برین ٹیومر کے مریضوں کی بہتر نگہداشت کے لیے طبی عملے کی استعدادِ کار بڑھانے پر بھی کام کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں