نیشنل جونیئر اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جیولین تھرو،لانگ جمپ، ہیمر تھرو، مکسڈ ریلےاور مختلف ریسز کے فائنل مقابلے ( کل ) ہوں گے

اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے زیر اہتمام خیبر پختونخوا اتھلیٹکس ایسوسی ایشن اور ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس خیبر پختونخوا کے تعاون سے نیشنل جونیئر اتھلیٹکس چیمپئن شپ کے دوسرے روز ( کل ) منگل کو جیولین تھرو،لا نگ جمپ

اسلام آباد۔8جون (اے پی پی):اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے زیر اہتمام خیبر پختونخوا اتھلیٹکس ایسوسی ایشن اور ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس خیبر پختونخوا کے تعاون سے نیشنل جونیئر اتھلیٹکس چیمپئن شپ کے دوسرے روز ( کل ) منگل کو جیولین تھرو،لا نگ جمپ، ہیمر تھرو، مکسڈ ریلے اور مختلف ریسز کے فائنل مقابلے قیوم سٹیڈیم پشاور میں ہوں گے۔ گزشتہ روز اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے صدر بریگیڈئیر ریٹائرڈ وجاہت حسین نے بتایا کہ چیمپئن شپ کے دوسرے روز کھیلے جانے والے مردوں کے فائنل ایونٹس میں 400 میٹر ریس، 3000 میٹر ریس، جیولین تھرو اور ہیمر تھرو شامل ہیں جبکہ خواتین کے کھیلے جانے والے فائنل مقابلوں میں 400 میٹر ریس، 1500 میٹر ریس

جیولین تھرو، لا نگ جمپ اور ہیمر تھرو شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مکسد 4×100 میٹر ریلے کے مقابلے بھی ہوں گے۔ یہ مقابلے روزانہ شام 7 بجے شروع ہوں گے۔چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 14 مرد اور خواتین ٹیموں کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں پاکستان آرمی، پاکستان ائیر فورس، پاکستان نیوی، پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے، پاکستان پولیس اور ہائر ایجوکیشن کمیشن، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں۔چیمپئن شپ 10 جون تک جاری رہے گی اور فائنل مقابلوں کے بعد کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

مزید خبریں