وفاقی اردو یونیورسٹی برائے فنون، سائنس و ٹیکنالوجی میں پیر کے روز امتحانات مقررہ شیڈول کے مطابق شروع ہوئے اور امتحانی عمل کے لیے تمام انتظامات مکمل تھےتاہم بعض شعبہ جات میں امتحان شروع ہونے کے تقریباً ایک گھنٹے بعد انجمن اساتذہ کے بعض افراد کی جانب سے زبردستی امتحانی عمل میں مداخلت کی گئی۔
جامعہ اردو کے امتحانات شروع، اساتذہ کا بائیکاٹ مسترد، چند شعبہ جات میں پرچے معطل

مزید خبریں
کراچی۔ 08 جون (اے پی پی):وفاقی اردو یونیورسٹی برائے فنون، سائنس و ٹیکنالوجی میں پیر کے روز امتحانات مقررہ شیڈول کے مطابق شروع ہوئے اور امتحانی عمل کے لیے تمام انتظامات مکمل تھےتاہم بعض شعبہ جات میں امتحان شروع ہونے کے تقریباً ایک گھنٹے بعد انجمن اساتذہ کے بعض افراد کی جانب سے زبردستی امتحانی عمل میں مداخلت کی گئی۔
جامعہ کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹرعنایت علی شاہ کے مطابق مذکورہ عناصر نے امتحانی مراکز میں داخل ہو کر طلبہ سے جوابی کاپیاں اور سوالیہ پرچے چھین لیے، امتحانی عمل رکوا دیا اور امتحانات کی نگرانی کرنے والے اساتذہ کو بھی امتحانی کمروں سے باہر نکال دیا ،جس کے باعث چند شعبہ جات میں امتحانات کو معطل کرنا پڑا۔ اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے تمام امتحانات مقررہ شیڈول کے مطابق منعقد کیے جائیں گے اور انتظامیہ کسی بھی صورت طلبہ کے تعلیمی مستقبل کو متاثر ہونے نہیں دے گی۔اردو یونیورسٹی کے فرض شناس اساتذہ نے انجمن اساتذہ کے بائیکاٹ کو مسترد کردیا۔








