پاکستان کی حوثی ملیشیا کی طرف سے سعودی عرب میں میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید مذمت پاکستان سعودی عرب کی علاقائی سالمیت کے تحفظ کیلئے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔رجمان دفتر خارجہ

66

اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) پاکستان نے حوثی ملیشیا کی طرف سے سعودی عرب میں میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ حملوں کا مقصد شہریوں اور شہری آبادی کو نشانہ بنانا تھا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ اتحادی افواج نے بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملوں کو کامیابی سے ناکام بنا کر قیمتی جانوں کو بچایا جو انتہائی قابل تحسین ہے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی علاقائی سالمیت کے تحفظ کیلئے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔