دیامربھاشاڈیم پرتعمیرات کا آغاز تاریخی اقدام ہے، منصوبے سے 16 ہزار نوکریاں پیدا ہوں گی، جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کا ٹویٹ

119

اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات و چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ دیامربھاشاڈیم پرتعمیرات کا آغاز تاریخی اقدام ہے، منصوبے سے 16 ہزار نوکریاں پیدا ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ منصوبے سے سٹیل، سیمنٹ، تعمیراتی شعبوں کوفروغ حاصل ہوگا اور 16 ہزارنوکریاں پیداہوں گی۔انہوں نے کہاکہ 6.4 ملین ایکڑفٹ پانی کے ذخیرے سے 12 لاکھ ایکڑزرعی علاقہ سیراب ہوگا،منصوبے سے 4500 میگا واٹ سستی،ماحول دوست بجلی پیداہوگی۔