نواز شریف نے واضح کیا کہ پاکستان دنیا کی ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست ہے‘ وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام

131

پشاور۔22ستمبر (اے پی پی)وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے وزیر اعظم کے خطاب کو تاریخی خطاب قرار دیا ہے‘ وزیر اعظم نے بڑے جامع انداز میں دنیا بھر خصوصاََ جنوبی ایشاءکو درپیش چینلجز پر روشنی ڈالی اور دبنگ الفاظ میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا پردہ چاک کرتے ہوئے عالمی ضمیر کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے جھنجھوڑا‘ وزیر اعظم نے بھارتی قابض افواج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے نہتے اور مظلوم عوام بشمول جوانوں ، بچوں اور خواتین کے قتل عام کا بھی تذکرہ کیا اور حق خود ارادیت کیلئے کشمیریوں کی ستر سالہ طویل جدوجہد کا دفاع کرتے ہوئے کشمیریوں کو انکا حق دلانے کیلئے عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ سے انکی ذمہ داریوں کی ادائیگی کا مطالبہ کیا ۔اس طرح انہوں نے اس عالمی فورم پر کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق کشمیر کا مقدمہ لڑا۔