ہانگ کانگ ۔ 27 جولائی (اے پی پی) ایشین مارکیٹ میں سونے کے نرخ 1930 ڈالر فی اونس سے بڑھ گئے جس کی وجہ نئے کورونا کیسز کے باعث سرمایہ کاروں کی جانب سے قیمتی دھات کی خریداری اور ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی ہے۔ہانگ کانگ میں پیر کو سونے کے نرخ بڑھ کر 1930.48 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئے جس کی وجہ کئی ملکوں میں کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے سرمایہ کاروں کی قیمتی دھات میں دلچسپی ہے جبکہ ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی بھی گولڈ پرائس میں اضافے کا سبب بنی۔اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ سونے کے نرخ بہت جلد 2 ہزار ڈالر فی اونس سے بڑھ جانے کا امکان ہے۔