مانسہرہ تھاکوٹ ایکسپریس وے ٹریفک کیلئے کھول دی گئی،چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا ٹویٹ

75

اسلام آباد ۔ 28 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات وچیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ مانسہرہ تھاکوٹ ایکسپریس وے ٹریفک کیلئے کھول دی گئی ہے ،دو رویہ شاہراہ 80 کلومیٹرطویل ہے۔منگل کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ مانسہرہ تھاکوٹ ایکسپریس وے پر 136ارب روپے کی لاگت آئی ہے۔ایکسپریس وے پرہائی وے پولیس اورٹول اسٹاف تعینات کر دیا گیا ہے۔سی پیک منصوبے کامیابی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔