وفاقی وزیرمواصلات مراد سعید کا قومی اسمبلی میں جواب

73

اسلام آباد ۔ 29 جولائی (اے پی پی)سندھ میں سیہون شریف کی سڑک اور دیگر شاہراہوں پرکام جاری ہے۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران طاہرہ اورنگزیب کے سوال پر وفاقی وزیرمواصلات مراد سعید نے ایوان کو بتایا کہ موجودہ حکومت کے دورمیں کوئی نیا ٹول پلازہ نیا نہیں بنا۔ سارے ٹول پلازے مسلم لیگ (ن) کے دورمیں بنے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ سیہون شریف اور دیگر سڑکوں پر کبھی کام نہ ہوا تھا اس پر ہم کام کریں گے۔