وزیراعظم کی کشمیریوں پر بھارتی مظالم اور مسئلہ کشمیر پر جنرل اسمبلی میں کھل کر بات انتہائی خوش آئند ہے

112

اسلام آباد ۔ 23 ستمبر (اے پی پی) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد خان نے وزیراعظم محمد نوازشریف کے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں کشمیر کے موقف کو بھرپور انداز میں پیش کرنے کا خیر مقدم کیا ہے۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں ”اے پی پی“ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے جنرل اسمبلی میں کشمیریوں پر بھارتی مظالم اور مسئلہ کشمیر کے حوالے سے کھل کر بات کی جو انتہائی خوش آئند ہے تاہم انہوں نے کہا کہ ہمیں ہمسائیہ ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے لئے داخلی پالیسیوں پر بھی نظر ثانی کرنا ہوگی کیونکہ داخلی پالیسی کو بہتر بنائے بغیر ہم اپنی خارجہ پالیسی کو بہتر انداز میں استوار نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سمیت ہمیں ایران اور افغانستان کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی۔