اسلام آباد ۔ 31 جولائی (اے پی پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے اہل وطن اور دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں کو عیدالاضحی کی مبارکباد دی ہے۔ عید کے حوالہ سے اہل وطن بالخصوص اٹک کے عوام کے نام اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ عید قربان ہمیں قربانی کا درس دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے سفید پوش …
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کی اہل وطن اور دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں کو عیدالاضحی کی مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31 جولائی (اے پی پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے اہل وطن اور دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں کو عیدالاضحی کی مبارکباد دی ہے۔ عید کے حوالہ سے اہل وطن بالخصوص اٹک کے عوام کے نام اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ عید قربان ہمیں قربانی کا درس دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے سفید پوش اور غریب طبقہ مشکل کا شکار ہے اور ہمیں کوشش کرنی ہے کہ اپنے اردگرد ایسے لوگوں کا بھی خیال کریں اور انہیں بھی عید کی خوشیوں میں شریک کریں۔ امین اسلم نے کہا کہ کورونا وباءکے حوالہ سے ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ پاکستان میں حالات اب اللّٰہ کی مہربانی سے کافی بہتر ہیں لیکن اس کے باوجود ہمیں کوشش کرنی ہے کہ بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلیں سماجی فاصلے اور ماسک کا خیال رکھیں اور میل جول میں احتیاط کریں۔ انشاءاﷲ زندگی رہی تو آنے والی عیدیں اسی جوش و جذبہ سے منائیں گے جو اہل پاکستان کا خاصہ ہے لیکن اس عید پر ہمیں اپنے اور اپنے خاندان کی بہتری کے لیے احتیاط کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انشاءاﷲ ہمیشہ کی طرح عید کی نماز اور قربانی کا فریضہ اپنے آبائی گاوں شمس آباد میں ادا کروں گا لیکن کورونا وباءکے پیش نظر عوام کی بہتری کے لئے اپنے ڈیرے پر روایتی عید ملاقاتوں کو منسوخ کر دیا ہے۔








