نہتے معصوم کشمیریوں پر بھارتی مظالم کو بے نقاب کیا جائے گا، کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پارلیمنٹ بلڈنگ کو یکجہتی کے رنگوں میں رنگ دیا جائے گا، معاون خصوصی سید ذوالفقار بخاری کا ٹویٹ

56
پاکستان کو ڈیجیٹل چیلنجر بینک کی ضرورت ہے ،سید ذوالفقار بخاری

اسلام آباد ۔ 4 اگست (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ نہتے معصوم کشمیریوں پر بھارتی مظالم کو بے نقاب کیا جائے گا۔ سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پارلیمنٹ بلڈنگ کو یکجہتی کے رنگوں میں رنگ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستانی عوام کے نمائندہ ہاوس کو تھری ڈی پروجیکشن کے ذریعے نہتے معصوم کشمیریوں پر ہونیوالے بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے دکھایا جائے گا۔