سپریم جوڈیشل کمیشن نے سندھ ہائیکورٹ کے تین ایڈیشنل ججز کے عہدے کی معیاد میں مزید ایک سال کی توسیع کر دی

71

اسلام آباد ۔ 6 اگست (اے پی پی) سپریم جوڈیشل کمیشن نے سندھ ہائیکورٹ کے تین ایڈیشنل ججز کے عہدے کی معیاد میں مزید ایک سال کی توسیع کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو سپریم کورٹ میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں سندھ ہائیکورٹ کے تین ایڈیشنل ججز کی مستقلی پر غور کیا گیا۔ سپریم جوڈیشل کمیشن نے سندھ ہائیکورٹ کے تین ایڈیشنل ججز جن میں جسٹس راشدہ اسد، جسٹس عبدالمبین لاکھو اور جسٹس ذوالفقار سانگی شامل ہے۔ تینوں معزز ججز صاحبان کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ سپریم جوڈیشل کمیشن نے سندھ ہائیکورٹ کے تینوں ایڈیشنل ججز کی مدت ملازمت میں مزیدایک سال کی توسیع کیلئے معاملہ پارلیمانی ججز تعیناتی کمیٹی کو بھیج دیا گیا، تینوں ججز کی مدت ملازمت رواں سال 28 اگست کو ختم ہو رہی ہے۔