کرپشن کے اثرات پورے معاشرے پر مرتب ہوتے ہیں،یہ تمام برائیوں کی جڑ ہے،وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی

154

اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ کرپشن بدترین چیز ہے جس کے اثرات پورے معاشرے پر مرتب ہوتے ہیں،یہ تمام برائیوں کی جڑ ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بلاشبہ کرپشن ملکی بنیادوں کو کھوکھلا کر دیتی ہے ، ممالک کرپشن جیسے ناسور پر قابو پا کر ہی ترقی کرسکتے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ کرپشن تمام برائیوں کی جڑ ہے جس سے نجات ہی قوموں کی ترقی کی ضمانت ہے ۔