بھارت فرانس سے 7.9 ارب ڈالر مالیت کے 36 رافیل لڑاکا طیارے خریدے گا

137

نئی دہلی ۔ 23 ستمبر (اے پی پی) بھارت فرانس سے 7.9 ارب ڈالر مالیت کے 36 رافیل لڑاکا طیارے خریدے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر اور ان کے فرانسیسی ہم منصب جین لی ڈریان نے نئی دہلی میں ایک تقریب کے دوران لڑاکا طیاروں کی خریداری کے معاہدے پر دستخط کئے۔ رپورٹ کے مطابق معاہدے کیلئے دونوں ممالک کے درمیان کئی سال تک مذاکرات جاری رہے اور یہ گزشتہ کئی دہائیوں کے دوران بھارت کے بڑے دفاعی معاہدوں میں سے ایک ہے۔