احساس پروگرام سرو ے کاآغازمالاکنڈسے کردیاگیاہے جو31دسمبرتک پورے صوبے میں مکمل کیاجائیگا،ثانیہ نشتر

188
احساس 8171سکیم کا آغاز، احساس کفالت کے تحت ادائیگیاں شروع کردی ہیں، معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر
احساس 8171سکیم کا آغاز، احساس کفالت کے تحت ادائیگیاں شروع کردی ہیں، معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر

پشاور۔08اگست (اے پی پی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے غربت خاتمہ ومعاشی تحفظ ڈویژن ثانیہ نشترنے کہاہے کہ احساس پروگرام کے تحت قومی ،سماجی اور معاشی رجسٹری کے سرو ے کاآغازمالاکنڈسے کردیاگیاہے جو31دسمبرتک پورے صوبے میںمکمل کیا جائیگا، گھر گھرجاکرکمپیوٹرٹیب کے ذریعے شفاف طریقے سے کوائف لے کرلوگوںکے سماجی واقتصادی حالات کاجائزہ لیاجائیگا،قومی سماجی معاشی رجسٹری میںکسی قسم کی سیاسی وابستگی کوملحوظ خاطرنہ رکھتے ہوئے بلاتفریق اوربلاامتیازسروے کاآغازکردیاگیاہے، قومی سماجی معاشی رجسٹری سروے میںجوڈیٹاحاصل کیاجائیگاوہ محض معالی معاونت کیلئے نہیںبلکہ احساس پروگرام کے تحت چلنے والے تمام پروگرامزکیلئے بھی کارآمدثابت ہوگا۔ان خیالات کااظہارانہوںنے ہفتے کے روزتھانہ بٹ خیلہ میںاحساس پروگرام کے تحت قومی سماجی معاشی رجسٹری کی تربیت حاصل کرنیوالے اساتذہ وتکنیکی عملے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرسیکرٹری بی آئی ایس پی یوسف خان اور ڈویژنل ڈائریکٹرنواب گل سمیت سروے کاتکنیکی عملہ بھی موجودتھا۔ ثانیہ نشترنے کہاکہ تربیت حاصل کرنیوالے ماسٹرٹرینراساتذہ اب مزید1000افرادکوتربیت دینگے تاکہ سروے برق رفتاری سے پائیہ تکمیل تک پہنچ جائے،یہ ایک فلیگ شپ پروگرام ہے جس سے فردواحدنہیںبلکہ پوراگھرانااورخاندان مستفیدہونگے لہٰذااس بلاامتیازاورغیرجانبدارسروے میںشفافیت پرکسی قسم سمجھوتہ نہیںکیاجائیگا۔انہوںنے کہاکہ سروے کاآغازپسماندہ طبقے کواوپرلانے کیلئے وزیراعظم عمران خان کے وعدے کی تکمیل ہے جس کوعملی جامہ پہنانے کیلئے تمام وسائل وموثرپیمانے بروئے کارلائے جائیںگے۔انہوںنے کہاکہ قومی سماجی معاشی رجسٹری شہر،گائوں،قصبہ یابستی میںرہنے والے صرف غریب یامستحق گھرانوںکیلئے نہیںبلکہ تمام مکتبہ فکرسے تعلق رکھنے والے ہرطرح کی مالی حیثیت رکھنے والے لوگوںکیلئے ہے۔انہوںنے کہاکہ سروے میںمحکمہ شماریات حکومت پاکستان،حکومت خیبرپختونخوااورمحکمہ تعلیم خیبرپختونخواکی معاونت حاصل ہے ۔