اسلام آباد ۔ 9 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج اسلام آباد میں پودا لگا کر سب سے بڑی شجر کاری مہم کا آغاز کریں گے۔اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ آج کے دن میں انشاللہ 35 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان کے ماحول دوست اقدامات پوری دنیا میں پاکستان کی عزت کا باعث بن رہے ہیں اور ہماری آنے والی نسلوں کو سر سبز پاکستان بھی دیں گے۔