انتہائی متنوع ثقافتوں اور خوبصورت مناظر کے ساتھ پاکستان غیر ملکی سیاحوں کے لیے پرکشش مقام ہے ۔ زلفی بخاری

57

اسلام آباد ۔ 9 اگست (اے پی پی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ انتہائی متنوع ثقافتوں اور حیرت انگیز طور پر خوبصورت مناظر کے ساتھ پاکستان غیر ملکی سیاحوں کے لیے پرکشش مقام ہے ۔ زلفی بخاری نے ٹویٹر پر غیر ملکی ٹی وی ٹی آرٹی کی رپورٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ سیاحتی خوبصورتی کے باعث غیر ملکی سیاحوں کے لیے پاکستان آنے کی ہزاروں وجوہات ہیں ۔