دادو اور جھل مگسی کے بارش سے متاثرہ مختلف علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں‘ آئی ایس پی آر

120
آئی ایس پی آر
آئی ایس پی آر

اسلام آباد ۔ 9 اگست (اے پی پی) دادو اور جھل مگسی کے بارش سے متاثرہ مختلف علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج اور پاک بحریہ کی امدادی ٹیموں سمیت طبی اور انجینئرنگ ٹیمیں پھنسے ہوئے لوگوں کو محفوظ مقامات پرمنتقل کرنے کیلئے سول انتظامیہ کی مدد کر رہی ہیں۔ سیلاب میں پھنسے ہوئے ایک ہزار افراد کو گرم کھانا بھی فراہم کیا گیاہے جھل مگسی اور گنداوہ کی مرکزی کالونیوں کوملایا گیا ہے۔ پاسی پل کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے اور کوسٹل ہائی وے سے رابطہ بحال کردیا گیا ہے۔ جھل مگسی میں آٹھ گھنٹے طویل امدادی کارروائیوں کے بعد Wangu کی پہاڑیوں میں پھنسے تمام ہندو خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔ بی بی نانی پل اور پنجرہ پل کے قریب این۔65 نیشنل ہائی وے پانی کی سطح بلند ہونے کی وجہ سے بند ہے۔ بی بی نانی پل کے قریب گیس کی مرکزی ترسیلی لائن کو نقصان پہنچا ہے۔ بارشوں اور پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی سے کوئٹہ، جیکب آباد، گوادر کراچی اور سبی کوہلو روڈز مختلف مقامات پر بند ہوگئی ہیں۔