اقلیتی برادری کے حقوق کا تحفظ موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر

223

اسلام آباد ۔ 11 اگست (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ اقلیتی برادری کے حقوق کا تحفظ موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اسلام تمام مذاہب کے ماننے والوں کو مساوی حقوق فراہم کرتا ہے، اسلام تمام مذہب کو مکمل مذہبی آزادی کے ساتھ زندگی بسر کرنے کی اجازت دیتا ہے، آئین پاکستان بھی اقلیتی برادری کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے، تمام اقلیتوں کو اپنے مذہب اور عقائد کے مطابق زندگی گزارنے کی مکمل آزادی دیتا ہے۔ موجودہ حکومت اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ پر یقین رکھتی ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہارانہوں نے منگل کو اقلیتوں کا قومی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اقلیتی برادری کے حقوق کا تحفظ موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ اسلام تمام مذاہب کے ماننے والوں کو مساوی حقوق فراہم کرتا ہے۔ اسلام تمام مذہب کو مکمل مذہبی آزادی کے ساتھ زندگی بسر کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان بھی اقلیتی برادری کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے۔ تمام اقلیتوں کو اپنے مذہب اور عقائد کے مطابق زندگی گزارنے کی مکمل آزادی دیتا ہے۔ موجودہ حکومت اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ11 اگست 1947ءکو قائد اعظم محمد علی جناح نے قانون ساز اسمبلی کے پہلے اجلاس سے خطاب تھا۔ اس خطاب میں قائد اعظم محمد علی جناح نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی بات کی تھی۔ قائد اعظم محمد علی جناح نے خطاب میں پاکستان میں بسنے والے تمام مذاہب کو مساوی حقوق دینے کا کہا تھا۔ بابائے قوم نے خطاب کیا تھا کہ پاکستان میں ہر کسی کو اپنے عقیدے اور مذہب کے مطابق عبادات کرنے کی مکمل آزادی حاصل ہوگی۔ اسد قیصر نے کہا کہ قائد اعظم کے فرمودات کی روشنی میں اقلیتی برادری کے حقوق کا تحفظ کو یقینی بنایا جا رہا۔ اقلیتوں کو مذہبی رسم و رواج کے مطابق زندگی بسر کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جار ہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اقتدار میں آتے ہی کرتارپور راہداری کے منصوبے کو عملی جامہ پہنایا۔ جو اس بات کا ثبوت ہے کہ موجودہ حکومت اقلیتی برادری کی مذہبی آزادی پر یقین رکھتی ہے۔ آئین پاکستان کے تحت ایوان میں اقلیتی برادری کو متناسب نمائندگی حاصل ہے۔ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو عام انتخابات میں ووٹ دینے کا حق بھی حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایوان میں موجود اقلیتی نمائندے قانون سازی کے عمل میں انتہائی موثر کردار ادا کر رہے ہیں۔ ملک کی تعمیر و ترقی میں اقلیتی برادر ی کا کردار قابل ستائش ہے۔ ملک کی تعمیر و ترقی میں اقلیتی برادری بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والے تمام مذاہب کے ماننے والے پاکستانی ہیں۔ ہمیں ایک قوم بن کر ملک و قوم کی ترقی کے لیے جدوجہد کرنی ہو گی۔ بھارت کی فاشسٹ حکومت نے بھارت میں اقلیتوں خصوصاََ مسلمانوں پر زمین تنگ کر رکھی ہے۔ بھارت میں مسلم اقلیت پر ڈھائے جانے والے مظالم انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہیں۔ بنیاد پرست مودی سرکار کے دور حکومت میں بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ انتہائی نا مناسب سلوک روا رکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے بھارت سے اقلیتوں کو ہجرت کرنے پر مجبور کر رہی ہے جو انتہائی تشویشناک ہے۔ عالمی برادری آر ایس ایس کے پیروکار مودی سرکار کی طرف سے مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کا نوٹس لے۔