وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کا بیان

120

اسلام آباد ۔ 23 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان الیکشن کمیشن کے ضابطوں کی ملسل خلاف ورزی کا ارتکاب اور خود کو قانون سے ماورا ثابت کرکے کیا پیغام دے رہے ہیں۔ جمعہ کو اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر مزید کہا کہ عمران خان کے نزدیک قانون کی پاسداری کرنا صرف دوسروں کی ذمہ داری ہے جبکہ وہ خود قانون کی دھجیاں اڑاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے تمام ضمنی انتخابات میں الیکشن کمیشن کے ضابطوں کی پابندی کی اور قانون کا احترام کیا اور خود کو انتخالی مہم سے دور رکھا جبکہ عمران خان تمام ضابطوں کو پاﺅں تلے روندنے کے باوجود انتخابات میں شکست سے دوچار ہیں، مسلم لیگ (ن) قانونی تقاضوں کے تحت انتخابی مہم سے دوری اختیار کی۔ انہوں نے کہا کہ پھر بھی عوام نے خدمت اور کارکردگی کی بناءمحمد نواز شریف پر اعتماد کااظہار کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنے ضابطوں پر عملدرآمد کرتے ہوئے انتخاب میں حصہ لینے والے تمام فریقوں کو مساوی مواقع فراہم کرے۔ ہم الیکشن کمیشن سے انصاف کے منتظر ہیں۔